مقبوضہ فلسطین

اسماعیل ہنیہ: انسان دوستانہ قافلہ پر صہیونی حملہ سنگین جرم ہے

Ismail_Haniyehفلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے صہیونی ریاست کے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سنگین جرم قرار دیا ہے۔
فلسطینی وزير ا‏عظم نے عالمی برادری اور سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی وحشیانہ بربریت کی واضح الفاظ میں مذمت کریں۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے آج صبح چار بجے  غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی جہازوں کے قافلے پر حملہ کردیا جبکہ حملے کا حکم صہیونی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا تھا۔
امدادی قافلے میں ترکی ، یونان اور جرمن سمیت چالیس ممالک کے امن و صلح پسند افراد شریک تھے جن میں ڈاکٹرز، خبرنگار اور فلاحی تنظیموں کے ارکان شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close