کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
مقبوضہ فلسطین

غزہ کامحاصرہ توڑنےکےلئےایران کاامدادی جہاز

iran-flagفلسطینی انتفاضہ کی دفاعی کمیٹی کےجنرل سکریٹری حسین شیخ الاسلام نےکہاہے کہ ایران غزہ پٹی کامحاصرہ توڑنے کےلئےامدادی جہاز غزہ بھیج رہاہے ۔حسین شیخ الاسلام نےجمعرات کوالعالم کوانٹرویو دیتےہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمرکمیٹی صیہونی بحری قذاقی اور غزہ جانےوالے امدادی کارواں پرحملے پراحتجاج کرتےہوئے، غزہ کامحاصرہ توڑنےکےلئے ایک امدادی جہاز روانہ کررہاہے۔ شیخ الاسلام نے اس بات پر تاکید کرتےہوئےکہ غزہ کامحاصرہ توڑنےکاواحد راستہ فلسطینیوں کےلئے امدادی کارواں روانہ کرنا ہے کہاکہ  دنیابھر کی قومیں صیہونی حکومت پردباؤ ڈالنےکےلئے صیہونیت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھ کر، غزہ کامحاصرہ توڑنےاور وہاں امدادی سامان پہچانےکی زمین ہموارکریں۔فلسطینی انتفاضہ کی دفاعی کمیٹی کےسربراہ نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ  دنیاکی رائےعامہ کےسامنےصیہونی جرائم میں امریکی ہاتھ آشکار ہوچکاہے کہاکہ واشنگٹن کی جانب سےصیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں امریکہ کی کھلی پالیسیاں اورعالمی قوانین پامال کرنےکےسلسلےمیں اسرائیل کےخلاف قرارداد منظور نہ ہونےدینا اب سب کےلئے واضح ہوچکاہے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close