مقبوضہ فلسطین

فلسطین اسرائیل ـ کامیاب یا ناکام ـ مذاکرات کے نتائج تباہ کن ہوں گے: خالد مشعل

khalid-mishalحماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل مجوزہ براہ راست مذاکرات وقت کا ضیاع ہیں۔ بات چیت کامیاب ہو یا ناکام فلسطینیوں کیلئے نتائج تباہ کُن ہوں گے۔
دمشق میں فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خالد مشعل کا کہنا تھا کہ مذاکرات ناکام ہوئے تویہ اسرائیل کے لیے اپنا امیج بہتر بنانے میں مددگار بن جائیں گے۔ اگر یہ کامیاب ہو بھی گئے تو فلسطینیوں کیلئے سودمند نہیں ہوں گے کیونکہ اسرائیل اور امریکا ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ اس طرح ناصرف لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنی سرزمین پرواپسی کے حق کو نقصان پہنچے گا بلکہ اردن بھی گھاٹے میں رہے گا جسے امریکا اور اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کا گھر بنانا چاہتے ہیں۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ایک متبادل فلسطینی قومی حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے جس کا مرکزی نکتہ مزاحمت ہوجس کیذریعے تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نو کی جائے اور لوگوں کو منظم کیاجائے تاکہ حقوق کی جدوجہد کامیاب ہو۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close