مقبوضہ فلسطین

مذاکرات مخالف فلسطینیوں پریلغار

Protest-in-Palestineفلسطینی انتظامیہ کی پولیس نےصیہونی حکومت کےساتھ براہ راست مذاکرات کےخلاف احتجاج کرنےوالےفلسطینیوں پرحملہ کردیا۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی انتظامیہ کے تقریبا دوسو پولیس جوانوں نےان فعال فلسطینوں پردھاوا بول دیاجو صیہونی حکومت کےساتھ براہ راست مذاکرات کےخلاف رام اللہ میں مظاہرےکررہےتھے۔ مظاہرین نےپولیس کےاس اقدام کوآزادی بیان کےمنافی اورخودمختاری کے خلاف جنگ قراردیاہے۔
واضح رہےکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نےاسرائیل اورفلسطینی انتظامیہ سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ اپنےمعطل پڑےبراہ راست مذاکرات کوپھرسےشروع کریں۔
تحریک فتح نےہیلری کلنٹن کی اس درخواست کوقبول کرلیاہےاور باراک اوبامہ کی موجودگی میں یہ مذاکرات دوستمبرسے شروع ہوں گے۔
تحریک حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں نےواشنگٹن کی اس درخواست کوگمراہ کن قراردیتےہوئےاسے مسترد کردیاہے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close