لبنان

مزاحمتی تحریک سےتمام سازشوں کامقابلہ ممکن

hassan_nasrallahحزب اللہ لبنان کےسکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نےکہاہےکہ مزاحمتی تحریک کی حمایت لبنانیوں کواس قابل بنادےگي کہ وہ تمام سازشوں کامقابلہ کرسکیں۔
سید حسن نصراللہ نےگذشتہ رات اپنےخطاب میں کہاکہ مزاحمت نےاب تک لبنان کےلئےاہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اوراس نےخطرات کاکامیابی  سےمقابلہ کیاہے۔
انھوں نےمزید کہاکہ ہمیں لبنان میں ایک بہترین سیاسی وفوجی تجربہ حاصل ہواہے جس کی بنیاد پرلبنان میں ایک ڈٹرنٹ اوردفاعی طاقت وجود میں آئی جس پردنیاکےاسٹریٹیجک مطالعات کےبڑےبڑےمراکزتحقیق کررہےہيں۔
انھوں نےاس بات پرزوردیاکہ لبنان کی فوج کوہتھیاروں سےمسلح کرنےکی ضرورت ہے اور اس پرسب کااتفاق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close