لبنان

امریکا انسانیت کا دشمن ہے: سید حسن نصراللہ

 

syed

 

ے ۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ  انسانیت کا دشمن ہے۔ المنار نیوز چینل کے مطابق وہ  9 محرم کی رات جنوبی لبنان میں واقع سید الشھداء امامبارگاہ میں ایک مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا: "کچھ لبنانی امریکا کو تہذیب یافتہ ملک سمجھتے ہیں جبکہ وہ انسانیت کا دشمن ہے۔ امریکا پر حکمفرما افراد دنیا کے وحشی ترین اور لالچی ترین لوگ ہیں”۔سید حسن نصراللہ نے کہا: "اس خظے پر امریکا کی حریص نظریں جمی ہوئی ہیں، انکے یہاں آنے کا مقصد عوام کی خدمت نہیں بلکہ دنیا میں اپنے قبضے کو مضبوط کرنا ہے اور امریکی عوام اپنے حکمرانوں کی اس حریصانہ سیاست کی قربانی بن گئے ہیں۔ امریکی شہروں میں  غربت اور افلاس دن بدن بڑھتا جا رہا ہے”۔ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عرب اور اسلامی قومیں فلسطین کے مظلوم عوام کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار ہیں کہا: "اصلی مسئلہ سیاستدانوں کا ہے جو غزہ کی جنگ میں بھی کھل کر سامنے آیا”۔ سید حسن نصراللہ نے کہا: "غزہ کی جنگ کو ایک سال گزر چکا ہے اور دنیا غزہ کی ناکہ بندی کے حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور وہاں پر تعمیر نو میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے”۔

 

   

 

ہ  ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close