مقبوضہ فلسطین

غزہ پر جارحیت

ghaza59غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر آج بھی وحشیانہ حملے جاری رکھے۔ذرائع کے مطابق غزہ کے ایک رہائشی مکان پر صیہونی جنگی طیاروں کی آج صبح کی بمباری میں ایک عورت سمیت تین فلسطینی شہید اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ زیتون کے علاقے میں انجام پایا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے الصبرہ پر صیہونی حکومت کے حملے میں چالیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس میں ایک مسجد کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں اس مسجد کو خاصا نقصان پہنچا۔فلسطین کی وزارت اوقاف کے اعلان کے مطابق گذشتہ آٹھ اگست نے صیہونی فوجیوں کے جاری حملوں میں ابتک سو کے لگ بھگ مساجد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جبکہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں دو ہزار پچانوے شہید اور دس ہزار پانچ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close