پاکستان

بم دھماکوں کے خلاف عزادارن حسین کا شاہراہ پاکستان پر دھرنا

shiite_protest_rally

چہلمِ  امام حسین علیہ السلام کے موقع پرکراچی میں ہونے  والے 2بم دھماکوں کے خلاف عزاداران حسین نے انچولی سے احتجاجی ریلی نکالی اور شاہراہ پاکستان پر دھرنا دیا۔  شیعت نیوز کے مطابق  جمعہ کو شہر میں ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف ہفتے کی شب ہزاروں عزاداران حسین نے مسجد خیرالعمل انچولی، فیڈرل بی ایریا سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس نے شاہراہ پاکستان پر 3 گھنٹے تک دھرنا دیا۔

 حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ ریلی میں خواتین بچے اور ماتمی تنظیمیں بھی شامل تھیں اور شرکا دھرنے کے دوران ماتم اور نوحہ خوانی بھی کرتے رہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close