پاکستان

خیر پور:وہابی دہشت گردوں کاشیعہ آبادی پر حملہ ،٨ ذخمی

shiite_breaking_news2-300x1801

خیر پور کے گاؤں راہو جا میںکالعدم دہشت گرد تنظیم کے وہابی دہشت گردوںنے شیعہ آبادی پر ڈنڈوں اور بھاری اسلحہ سے حملہ کر دیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کی جانب سے آج خیر پور سے پانچ کلو میٹر دور ایک گاؤں میں ولادت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ریلی جب راہو جا کے مرکزی امام بارگا کے قریب پہنچی تو وہابی دہشت گردوں نے ڈنڈوں اور بھاری اسلحہ کے زورپر شیعہ آبادی پر حملہ کر دیا۔واضح رہے کہ حملہ شیعہ آبادی کے گھروں میں گھس کر کیا گیا اور جب شیعہ افراد نے اپنی جان بچانے کے لئے مزاحمت کی تو ان پر وہابی دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک شخص گولی لگنے سے ذخمی ہو گیا جبکہ سات افراد ڈندوں سے مار کھانے سے شدید ذخمی ہو گئے ،ابتدائی معلومات کے مطابق ذخمیوں کو خیر پور کے مقامی اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں تا حال کشیدگی باقی ہے ،دوسری جانب پولیس اس تصادم کو روکنے میں اور کالعدم تنظیم کے وہابی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے،یہا ں پر یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ خیر پور میں گذشتہ کئی برس سے شیعہ مسلمان وہابی سفاک دہشت گردوںکے مظالم کا شکار ہیں جس کے نتیجہ میں سینکڑوں بے گناہ معصوم جانوں کو زیاں ہو چکا ہے لیکن حکومت ان کالعدم تنظیم کے غندوں اور عہابی دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close