پاکستان

ملت جعفریہ کی نسل کشی کے خلاف آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی،دھرنا

shiite_dharna_lahore-300x225ملک بھر میں ملت جعفریہ کی نسل کشی اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے خلاف لاہور میں آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ ریلی کے ختتام پر احتجاجی دھرنا دیا گیا،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی جو اسمبلی ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مظاہرین نے علامتی طور پر 2 گھنٹوں کے لئے دھرنا بھی دیا ۔  مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈیژن نے ملک بھر کی طرح لاہور میں کوئٹہ ، کوہاٹ ہنگو، پارہ چنار ، کراچی سمیت ملک بھر میں شیعہ نسل کُشی کے خلاف یوم سیاہ منایا اور اس حوالے سے شرکاء ریلی نے سیاہ پٹیاں اور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کسی بھی دور میں قربانیاں دینے سے نہیں گھبرائی اور نہ مستقبل میں اس سے پیچھے ہٹے گی انہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے ،لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ ملک دشمن عناصر بالخصوص امریکا اوراس کی ناجائز اولاد اسرائیل اپنے مفادات کی خاطر مملکت خداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے محب وطن شیعہ پاکستانیوں کو اپنے زر خرید ایجنٹوں کے ہاتھو ں شکار کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ہر گز نہیں چاہتے کہ پاکستان میں استحکام کی فضا قائم ہو لہذا اپنے ایجنٹوں سے اس طرح کے کاموں کو سر انجام دلوا تے ہیں جس سے ملک و ملت کا وقار خطرے میں پڑ جائے۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کی تاریخ قربانیوں سے لبریز ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی بھی مملکت خداد پاکستان پر کوئی آنچ آئی ہے تو ملت جعفریہ نے آگے برھ کر اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہم اس بات سے دریغ نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی طاقتوں کی یہ بہت بڑی بھول ہے کہ وہ اپنے زر خرید غلاموںکے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو ں گے ،ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اے استعماری طاقتو ملت جعفریہ پاکستان تمھارے لئے ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ،تم کس کس کو مرواؤ گے یہ ساری قوم حسینی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زندگی کا درس کربلا سے لیا ہے اور کربلا کا درس لینے والے موت سے نہیں ڈرتے۔
مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھی چاہئیے کہ ملک میں بسنے والے شہریوںکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میںموثئر کردار ادا کرے اور کالعدم دہشت گرد تںتنظیموں کو جو کہ بیرونی آقاؤںکے اشاروں پر ملک میں انارکی پھیلا رہی ہیں اور ملت کے عظیم معماروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہیں ،ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میںلائی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ابھی تک سانحہ عاشورا ور سانحہ اربعین کے قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام نظر آ رہی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ سانحات کے اصل مجرموںکو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ورنہ ملت جعفریہ ملک بھر میں شدید احتجاج کا رویہ اپنائے گی،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دکانوں اور املاک کی تو بہت فکر تھی جن کو فوری معاوضہ دے دیا گیا جبکہ شہدائے عاشورا ور شہدائے اربعین کے لواحقین لئے حکومتی اعلان کردہ امداد تاحال لواحقین کو نہیں دی گئی ،اگر حکومت امداد نہیں دے سکتی تو جھوٹے اعلانات اور وعدے بھی نہ کئے جائیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہدائے عاشور و اربعین کے لواحقین کو حکومتی اعلان کردہ امداد جلد از جلد فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوئٹہ سمیت ملک بھرمیں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو رکوائے ورنہ حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔اگر کوئٹہ میں امن قائم نہ ہوا تو پھر ملک بھر سے کوئٹہ کے لئے لانگ مارچ کیا جائے گا جس کے بارے میں مجلس وحد ت مسلمین پاکستان صلاح مشورے کررہی ہے اور جلد ہی میڈیا کو اس بارے میں اگاہ کردیا جائے گا۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین آئی اواحمد رضا خان، مولانا احمدقبال ، آئی ایس لاہور ڈیژن کے صدر حسن کاظمی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کا کہ حکومت اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کا بھی صفایا کرے کہ جن کے روابط کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے ہیں جوکہ مملکت خداد پاکستان اور محب وطن پاکستانیوں کی دشمن ہیں،انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیر اعظم گیلانی اور افواج پاکستان کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے مطالبہ کیا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں سے نجات کے لئے فوری فوجی آپریشن کیا جائے اور شہریوںکو تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ دوسری جانب کوہاٹ اور پاراچنار کرم ایجنسی کے راستوںکو بحال کیا جائے اور وہاں موجود دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے ،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے مفادات کے مسائل کا تو از خود نوٹس لیتے ہیں لیکن کیا ان کو ملک بھر میں ملت جعفریہ کی نسل کشی ہوتی نظر نہیں آتی ؟انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازشوں اور ملک میں کالعدم تنظیموں کی سر گرمیوں کا از خود نوٹس لیں ۔احتجاجی ریلی میں ہزاورں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے دہشت گردی نامنظور کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ شیعہ سنی اتحاد،امریکا مردہ باد،اسرائیل نامنظور،شہادت سعادت،شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے پلے کارڈز بھی بلند کر رکھے تھے اور لبیک یا حسین کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close