پاکستان

اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے

28637_122948661062686_100000426573550_230015_6730576_nاسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا منور علی نقوی اور دیگرمقررین نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت نکالی جانے والی "یوم مردہ باد امریکہ ـ”ریلی سے کیا۔یوم مردہ باد امریکا ریلی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق نکالی گئی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوا جو کہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں ،بوڑھوں ،جوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء مردہ باد امریکہ ،نامنظور اسرائیل،قدس کی آزادی تک جنگ رہے گی امریکہ کی بربادی تک اسرائیل کی نابودی تک جنگ رہے گی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے،مظاہرین نے ہاتھوں مےں امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے اور حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے۔
شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منور نقوی نے کہا کہ موجودہ دنیا کے حالات جتنی تیزی سے بدل رہے ہیں ،لگتا ہے کہ دنیا کو ایک بڑی خوشخبری عالم انسانیت کے لیے بڑے خطرے اسرائیل کے وجود کے خاتمے کی صورت مےں ملنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے فرمایا تھا کہ جب تک کلمہ توحید پوری دنید پر نہیں چھا جاتا ہمارا جہاد جا ری رہے گااور شاید اب وہ وقت دور نہیں کہ جب کلمہ توحید پوری دنیا پر امام مہدی ؑ کے انقلاب کی صورت میں چھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ فلسطینیوں پر مظالم اور اسرائیل کی جنایت کاریاں حد سے بڑھ چکی ہیں اور مسلم امہ اور بالخصوص عرب حکمران اسرائیل کے خلاف کوئی بھی عملی کام کرنے سے گر یزان نظر آتے ہیںبلکہ یہ لوگ اسطرح کے کام سر انجام دے رہے ہیں کہ جس سے اسرائیلی درندگی کو ہوا مل رہی ہے۔مصر کی جانب سے فلسطینوں کے لیے زیر زمیں سرنگوں کو لوہے کی موٹی موٹی دیواروں سے بند کر نا اور اس میں زہرےلی گیسوں کا چھوڑنا اس بات کا عملی ثبوت ہے۔اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے سینئر نایب صدر برادر رحمان شاہ نے کہا کہ ISO ہر سال 16مئی کوی یوم مردہ باد امریکا اپنے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان پر منا تی ہے،کیونکہ ےہی وہ دن تھا کہ جب امریکہ نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو نام نہاد اقوام متحدہ سے منظور کرویااوریوں اپنے اس جرم کو قانونی بنانے کی ناکام کوشیش کی تھی لیکن ہمیں آج بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی اسرائیل کے حوالے سے تقریریاد ہے لہذا ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ریلی میں آئی ایس او کراچی کے ڈویژنل صدر زین انصاری کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close