پاکستان

ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ منظم سازش کا حصہ ہے۔

Allama_Raja_Nasirمجلس وحد ت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی رہنما علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ منظم سازش کا حصہ ہے کراچی میں کئی روز سے شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی کی فضاء کو خراب کیا جارہا ہے اور وحدت کو پارہ پارہ کرنے کےلئے کالعدم  تنظیموںکو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر العارف ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں ان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت اس معاملے میں مسلسل مجرمانہ خاموشی اختیا رکئے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی آذادی کے ساتھ کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف جگہوں پر جلسے جلوس منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً کراچی سمیت ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو روکوائے اور کالعدم تنظیم کے جلسوں پاپندی عائد کرے ۔ انہوں نے کراچی واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت ان گروپس کو فعال کیا جارہا ہے تاکہ ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ میں جلایاجائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ فوراً ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرے اور کراچی میں امن کی فیضا ء کو خراب ہونے سے بچائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close