پاکستان

آئندہ جمعہ کو ’’ یوم ایفائے شہداء ‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasir abbas mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بے گناہ شیعہ و سنی مسلمانوں کی ارواح سے تجدید عہد کیلئے آئندہ جمعہ کو ’’ یوم ایفائے شہداء ‘‘ کے عنوان سے منایا جائے گا۔ مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ملت میں جو بیداری کی لہر ہے یہ سب شہداء کے پاک خون کی برکات کی بدولت ہے لہٰذا ہمیں اپنے شہیدوں کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلیں اب شہیدوں کے پیغام سے درس حاصل کریں اور معاشرہ کو کربلا کے حقیقی پیغام کی جانب راغب کرنے کیلئے اپنی کوششیں کرسکیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close