کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

ہنگو:یوم عاشورہ کو جلوس ہائے عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہی نکالا جائے گا۔اہلیان ہنگو

wahadat

ہنگو:پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے عاشورہ کے جلوس عزاء کے راستوں کو تبدیل کرنے کے احکامات کوشیعہ رہنماؤں،عمائدین،اہلیان ہنگو اور ملت جعفریہ نے مسترد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ہنگو کی پولیٹیکل انتظامیہ نے عاشورہ کے روز نکالے جانے والے عزاداری سید الشہدای امام حسین علیہ السلام کے جلوس پر پابندی عائد کر دی ہے اور عاشورہ کے جلوس عزاء کے راستوں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،جبکہ دوسری جانب اہلیان ہنگو کا کہنا ہے کہ عزاداری سید الشہدا امام

 حسین علیہ السلام کے جلوس عزاء اپنے مقررہ اورروایتی راستوں سے ہی نکالے جائیں گے اور اس حوالے سے ہنگو پولیٹیکل انتظامیہ کے احکامات کو مسترد کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عزادارن سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے حکومت وقت کو متنبہ کیا کہ حکومت میں موجود شیعہ دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور عزاداری پرپابندی جیسے احکامات کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

 

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close