پاکستان

ناصبی دہشتگروں کی ایک اور ظالمانہ کاروای ، ذاکر حسین شہید

Shaheed-Zakir-Hussainکراچی کے علاقے طارق روڈ پر سید ذاکر حسین کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطا بقکراچی کے علاقے طارق روڈپر واقع مدینہ مسجد کے قریب ایرانی ٹی اسٹور کے ملازم سید ذاکر حسین کو  کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اُس وقت نشانہ بنایا، جب وہ ایرانی ٹی اسٹور کھولنے جارہے تھے ۔ شہید سید ذاکر حسین کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے اور کراچی کے علاقے اے ۔بی سینیامیں رہائش پزیر تھے ۔
اس سے قبل بھی ایرانی ٹی کمپنی کے مالکان اور درجنوں ملازمین کو شیعہ ہونے کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میںلسانی ٹارگ کلنگ کے بعد ایک بار پھر ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ حکومت تاحال ٹاگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکام اورخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close