پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے رہائشی کیمپس کا انعقاد

Shehla_Raza-visite-Relief-Campمجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے رہائشی کیمپس کا انعقاد قابل ستائش ہے,خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔محترمہ شہلا رضا کا مجلس وحدت مسلمین کراچی کے المہدی رہائشی کیمپ برائے متاثرین سیلاب زدگان کے دورے کے موقع پر اظہار خیال
کراچی:(پ۔ر)مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے رہائشی کیمپس کا انعقاد قابل ستائش ہے،خراج تحسین پیش کرتی ہوں،تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئیے کہ مجلس وحدت مسلمین کی طرح سیلاب زدگان کی امداد کے لئے رہائشی کیمپس لگائیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا نے مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے المحسن امام بارگاہ میں متاثرین سیلاب ذدگان کے لئے قائم کئے گئے المہدی کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی اداروں کی جانب سے ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے قائم کئے گئے امدادی کیمپس اور بلخصوص رہائشی بستیاںقائم کرنا انتہائی مثبت فعل ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی عوام سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے چار سو سے زائد خاندانوں کو انتہائی بہترین انداز سے ضروریات زندگی فراہم کرنا یقینا ایک ایسا اقدام ہے جس کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی ،اس موقع پر محترمہ شہلا رضا نے متاثرین سیلاب سے عارضی رہائش گاہ میں قائم کئے گئے کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین سیلاب زدگان سے بات چیت کی اور انتہائی مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے قائم کئے گئے رہائشی کیمپس میں انتظامات بہترین طور پر انجام دئیے جا رہے ہیں،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل میثم عابدی اور دیگر اراکین نے محترمہ شہلا رضا کو کیمپ کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئیندہ دنوں میں مزید خاندانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جو کہ بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں میں فاضل حسین،ثمر عباس ،مبشر رضا ،سلمان حسینی،سبط اصغر اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close