پاکستان

اسلام آباد انتہائی خطرناک شہر قرار، القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہے، وزارت داخلہ

ch nisar1وزارت داخلہ کی رپورٹ میں دارالحکومت اسلام آباد کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتہائی خطر ناک شہر ہے، یہاں القاعدہ، تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کا سلیپرسیل بن چکا ہے، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدوں سے اسلحہ اور دہشت گرد داخل ہو رہے ہیں، سرحد پار ملزمان بھی متحرک ہوچکے ہیں، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کالعدم تنظیمیں تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی بڑا خطرہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں لشکر جھنگوی، القاعدہ اور ٹارگٹ کلرز گھات لگائے بیٹھے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close