پاکستان

کراچی :قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدوجہد ہر مسلمان کا فریضہ ہے

JSOجمعۃ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن پاکستان کراچی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کے عنوان سے سیمینار”آزادی بیت المقدس کانفرنس ” کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا گیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سیمینار سے مختلف مکاتب فکر کے علمائ،دانشور حضرات نے خطاب کیا اور آذادیئ بیت المقدس کے عنوان سے تقاریر کیں ،اس موقع پر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ جعفر سبحانی،جنرل سیکرٹری مولانا ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس پر صہیونی غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی پیٹھ پر خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ،قبلہ اول بیت المقدس کو صہیونی قبضہ سے آزاد کروانا ہر مسلمان کا فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر غاصبانہ قبضہ ہو یا مظلوم نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کا نہ رکنے والا سلسلہ ہو ان تمام تر معاملات کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے اور ان تمام مسلم حکمرانوں پر کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین پر اپنی آنکھوں کو بند کر رکھا ہے اور امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں،اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں اور مسلم امہ کے مشترکہ دشمن ہیں ان کاکہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے ہر ممکنہ جد وجہد جاری کھی جائے گی اور امت مسلمہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے متحد ہو کر کام کرے ۔
آزادیئ بیت المقدس کانفرنس میں شرکاء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں میںمرکزی صدر سید حسنین حیدرکے علاوہ ابوالفضل ساجدی،مغیث عالم اور دیگر بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close