پاکستان

امریکی و صہیونی ایجنٹ پاکستان میں فرقہ واریت چاہتے ہیں

isoپشاور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے رہنماؤںن ے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے ذمہ دار ہیں اور ملک میں دہشت گردی کے فروغ اور فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعۃ الوداع یوم القد س کے موقع پر کوئٹہ میں صہیونی دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائی کے نتیجہ میں ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں اور آئی ایس او کے رہنماؤں۔  مولانا سبیل حسن مظاہری (سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمیں ـ پاکستان ، پشاور)، مولانا ظفر نقوی، عامر عباس طوری،(صوبائی صدرآئی ایس او ـ پاکستان، بلوچستان)، مولاتا سید عبدالحسین (وحدت کونسل)، قلندر بنگش، ڈویژنل صدر آئی ایس او ـ پاکستان، پشاور)نے پریسکلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں اور صہیونی اور امریکی ایجنٹ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش کررہے ہیں۔
رہنماؤںکاکہنا تھا کہ سفاک دہشت گردوںنے روزہ دار عورتوں اور بچوں کو سفاکانہ طریقے سے دہشت گردی کا نشانہ نبایااور ایک مرتبہ پھر سر زمین پاکستان پر صہیونی سفاک ظالم دہشت گردوںکی یاد تازہ کر دی انہوں نے کہاکہ ہم اس بزدلانہ فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس کو پاکستان کی نام نہاد جمہوری حکومت کی واضح ناکامی کا منہ بولتا ثبوتتصور کرتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ اایک عرصے سے وطن عزیز میں صہیونی اور امریکی ایجنٹ پاکستان بھر میں مذہبی اجتماعات کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ کہیں یہ لوگ محرم الحرام کی جلوسوں کو نشانہ بناتے ہیں تو کہیں یوم القدس اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر حملے کرتے ہیں۔ یہ کچھ اور نہیں بلکہ شیعہ اور سنی کو لڑانے کی سازش ہے اور یہ ایسے لوگ ہیں جو نہ شیعہ ہیں اور نہ ہی سنی ہیں؛ لاہور اور کراچی میں شہادت حضرت علی علیہ السلام کے جلوسوں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی کو نشانہ بناکر لشکر جھنگوی نے اسرائیلی اور امریکی آقاؤں کو خوش کردیا ہے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں یوم القدس ریلی میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں پر فائرنگ نے صہیونی فوجیوں کی یاد تازہ کردی۔آج ان شہداء کا خون بیت المقدس کی آزادی کے لئے قربان ہونے والے فلسطینیوں کے خون میں شامل اور ہمارے شہداء قدس و قبلہ اول کے شہداء میں شامل ہوگئے ہیں؛ اور آپ نے دیکھ لیا کہ ان بزدلانہ حملوں کے باوجود ملک بھر میں عزاداری کے جلوس اور یوم القدس کے جلوس اسی شان و شوکت سے برآمد ہوئے جس شان و شوکت سے یہ ہمیشہ برآمد ہوا کرتے تھے اور عوام نے ان جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہمارے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ کوئٹہ کے سانحے نے ثابت کردیا کہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔یہ ریلی اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نکالی گئی تھی اور اس بربریت کے باوجود ہم ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close