کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
پاکستان

لاہور:سانحہ لاہور اور کوئٹہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے

allama_sajjid_ali_naqviعلامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سانحہ گامے شاہ، سانحہ یوم القدس اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں کسی مسلک کومورد الزام نہیں ٹہراتے بلکہ یہ مکمل طور پر داخلی مسئلہ ہے،دہشت گردی کے واقعات پر حکوت یا چیف جسٹس پاکستان اعلیٰ عدالتی تحقیقاتی کمیشن قائم کریں جو اصل محرکات کا پتہ چلائے۔
شیعت نیوز کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حکومتی ایجنسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ ہم عید الفطر کے بعد ملت جعفریہ کے عمائدین سے روابط کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوںکے خاص مقاصد ہیں یہ بزدل دہشت گرد شہری آبادیوں کو نشانہ بناتے ہیں ،ان کاکہنا تھاکہ ملک میں مذہبی جلوسوں کو روکنا یا محدود کرنے کی باتیں کرنا مداخلت فی المذہب ہے جسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا،ان کاکہنا تھا کہ مساجد بھی دہشت گردی کا نشانہ بن رہی ہیں تو کیا مساجد کو بند کر دیا جائے ،انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ حکومت پتہ چلائے کہ آخر یہ دہشت گرد کون ہیں اور کہاں پل بڑھ رہے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close