پاکستان

قمبر شہداد کوٹ میں دیوبندی مسجد سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، تین دیوبندی اسمگلر گرفتار

polliceشیعت نیوز :لاڑکانہ ڈویژن کی اسپیشل پولیس ٹیم نے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر دیوبندی جامع مسجد(زرار) میں خفیہ طورپر چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اورکلاشنکوف کی 12ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرکے تین خطرناک دیوبندی  اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج خادم حسین رند نے صحافیوں کو بتایا کہ کلاشنکوف کی 12ہزار سے زائد گولیاں اور کلاشنکوف سمیت د یگر اسلحہ جو مختلف بوریوں میں بند تھا اسمگلروں نے اس اسلحے کو پشاور کے ذریعے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے مہی مکول پولیس تھانے کی حدود کے گائوں کارولی چانڈیا کی ایک دیوبندی جامع مسجد (زرار)میں خفیہ طور پر چھپا رکھا تھا اورایک مخبر کی خفیہ ا طلاع پر لاڑکانہ ڈویژن کی اسپیشل پولیس ٹیم نے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے کارولی چانڈیا کیدیوبندی جامع مسجد (زرار)میں اچانک چھاپہ مار کر بوریوں میں بند کلاشنکوف کی 12ہزار سے زائد گولیاں اورکلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرکے مبینہ طور پر تین خطرناک دیوبندی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close