پاکستان

شیعہ شخصیات کے قتل عام کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے، علامہ شہنشاہ نقوی

shenshaشیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء اورخطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ شہر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت ہے، حکمران ملک کو آگ و خون کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں۔ نارتھ ناظم آباد فیڈرل بی ایریا اور دیگر مقامات پر منعقدہ مجالس و محافل کے اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شیعہ شخصیات کے قتل عام کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close