پاکستان

آئی ایس او کے تحت سندھ بھر میں ہفتہ شہدا کا آغاز

iso flaqامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ شہدا کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت ہفتہ شہدا کے سلسلے کی پہلی نشست کراچی میں ہوگی، جس میں علما اور مشائخ فلسفہ شہادت کو اجاگر کریں گے، کراچی میں یکم مئی کو ہونے والے سیمینار میں مفکر اسلام شہید مرتضی مطہری کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اس نشست سے مذہبی اسکالر نقی ہاشمی، ڈاکٹر زاہد علی سمیت دیگر مقررین خطاب کریں گے، جبکہ دیگر سیمینارز اور اجلاس میں شہدائے ملت جعفریہ کے لواحقین بھی شریک ہوں گے، ہفتہ شہدا کے تحت کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، میرپور اور لاڑکانہ میں بھی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت ہر سال کراچی سمیت ملک بھر میں شہدا کی یاد میں ہفتہ شہدا منایا جاتا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close