پاکستان

حضرت علیؑ کی تعلیمات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں، آیت اللہ بہاوالدینی

agha bahodiniہئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے تحت ولادت حضرت علی کا اجتماع مدرسہ معصومین میں ہوا جس سے خطاب کے دوران نمائندہ اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ ابوالفضل بہاوالدینی نے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں اس وقت جب کہ پوری اسلامی دنیا انتشار کا شکار ہے ایسے میں ہمیں انہی مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا ہو گا جن کی محبت کا حکم دیا گیا ہے۔ مولانا حسن صلاح الدین نے کہا کہ مسلم سربراہان مملکت حضرت علیؓ کے طرز حکمرانی کو اپنائیں تاکہ مسلمان دنیا میں سر اٹھا کر جی سکیں۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران مہدی خطیب نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی اور استحکام کے لئے علی و اولاد علی کے در سے وابستگی اختیار کی جائے تو بہتر ہو گا۔ اجتماع سے علامہ شبیرالحسن طاہری، مولانا باقر عباس زیدی، مولانا نعیم الحسن الحسینی، مولانا محمد حسین رئیسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close