پاکستان

شیعہ کلنگ والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے، رحمان ملک

rehmanmalikسابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے، شمالی وزیرستان میں آئی ایس آئی کی موجودگی باعث تشویش ہے، جبکہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ دہشت گرد آسمان سے نہیں آتے بلکہ کراچی ہی میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر عبدالرحمان ملک نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر ان سے انکے بیٹے کے قتل پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا کہ آئی جی سندھ سے علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی اکبر کمیلی کے قتل کو فرقہ واریت کا رنگ دینا درست نہیں ہے۔ عباس کمیلی کے صاحبزادے کے قتل میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ سب کو جاگنا ہوگا ورنہ حکمرانوں سمیت سب کے بیٹے بیٹیاں قتل ہوسکتے ہیں۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سکیورٹی اداروں کے علم میں ہیں، کارروائی نہ گئی تو پھر خود مجبور ہوجائیں گے، چار پریس کانفرنسز کرکے حکمرانوں کو آگاہ کیا تھا کہ میرے صاحبزادے پر تین قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close