پاکستان

آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔عادل بنگش

mono

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش نے مرکزی سیکریٹریٹ المصطفی ہاؤس لاہورسے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بروز جمعتہ المبارک 2010 پور ے  ملک میں سانحہ عاشورہ اور شرپسندوں کی جانب سے کلاؤ گھراؤ کے نتجے میں عاشورہ کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف آئی ایس او پورے ملک میں یوم سیاہ منائے گی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشورہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یوم

 سیاہ کی مناسبت سے ملک بھر میں بعد نمازجمعہ جامعہ مساجد کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد سانحہ عاشورہ میں ملوث افراد کوگر فتار کرے اور ان لوگوں کا بھی سراغ لگائے جنہوں نے جلاؤ گھراؤ اور لوٹ مار کی ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close