پاکستان

کراچی:پاسبان عزا کے رکن کی ٹارگٹ کلنگ

karachi
08.12.2009
جیکب لائن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پاسبان عزا کی ایگزیکٹوکمٹی کے ممبر شاہد نقوی کے قتل کی تین مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
جیکب لائن میں پیر کو نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کرپاسبان عزا کی ایگزیکٹوکمٹی کے ممبر شاہد نقوی کو ہلاک کر دیا۔
بریگیڈ پولیس کے مطابق جیکب لائن میں رہائش پذیر 40 سالہ شاہد نقوی اپنے گھر میں موجود تھا اسی دوران نامعلوم ملزمان داخل ہوئے اور اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔مقتول کی اہلیہ اس وقت بچوں کو اسکول سے لینے گئی ہوئی تھی اور وہ گھر میں تھا،مقتول کا این ای ای ڈی یونیورسٹی کے قریب پراپرٹی کا دفتر تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close