پاکستان

لیاقت بلوچ کی علامہ عباس کمیلی سے ملاقات،بیٹے شہید علی اکبر کمیلی کے بہمانہ قتل کی مذمت

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے معروف عالم دین،سینیٹر علامہ عباس کمیلی سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ٹارگٹ کلنگ کی واردات پر ان کے بیٹے کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب،نائب امیر اسامہ رضی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے عباس کمیلی کے بیٹے کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی و قتل و غارت گری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور دہشت گردو ں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلا امیتار کارروائی کی جائے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close