پاکستان

سعودی نواز دہشتگردوں کی فائرنگ سے حیدر علی شہید

صوبہ خیبر پختونخوا صدرکے مقام پشاور میں اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری، آج صبح پشاور شہر کے رہائشی حیدر علی ولد نثار حسین کو نمک منڈی کے قریب امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں نے گولیاں مار کرشہید کر دیا ، شہید کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے امامبارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں ادا کی جائے گی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت وقت کی ناکامی قرار دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پی کے کی صوبائی کابینہ نے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت صوبہ خیبر پختونخوا میں اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنےمیں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں شہید حیدر علی کے قاتلوں کی گرفتار نہ کیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری صوبہ کی انتظامیہ پر ہو گی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close