پاکستان

جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین شکیل اوج خانہ فرہنگ جاتے ہوئے سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

گلشن اقبال میں فائرنگ سے جامعہ کراچی شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر شکیل اوج جاں بحق ہو گئے۔ پروفیسر شکیل اوج اپنے دوست کے ہمراہ خانہ فرہنگ ایران جا رہے تھے کہ گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پروفیسر شکیل اوج شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ان کے دوست ڈاکٹر شکیل شعبہ اسلامک اسٹڈیذ کے ڈین کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے ڈاکٹر شکیل اوج کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان نے انھیں باقاعدہ ریکی کر کے ٹارگٹ کیا، پروفیسر شکیل اوج کو گردن اور سینے میں 3 گولیاں لگیں اور گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جائیں گے۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ انھیں کسی قسم کی دھمکیاں تو موصول نہیں ہو رہی تھیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close