عراق

عراق: داعش کے مظالم اور جرائم کا سلسلہ جاری

عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے مظالم اور جرائم کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس دہشگرد گروہ پر سیکورٹی فورسز کے حملے بھی جاری ہیں۔ سومریہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبۂ الانبار میں واقع شہر فلوجہ کے مختلف علاقوں پر آج سے دوبارہ شروع ہونے والے راکٹوں اور مارٹر گولوں کے حملوں میں چھ افراد ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہوگۓ ہیں۔ الانبار کی صوبائی کونسل نے فلوجہ شہر کے بے گھر ہونے والے باشندوں کی ان کے گھروں میں واپسی کی خبر دیتے ہوئے دہشتگرد گروہ داعش کو ان دہشتگردانہ حملوں کا ذمےدار قرار دیا۔ دریں اثناء عراق کے صوبۂ صلاح الدین کے ضلوعیہ علاقے میں عراقی فوج کی بمباری میں داعش کا ایک اہم سرغنہ عدنان الناہی ہلاک ہوگیا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close