مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت اردن کی سرحد پر دیوار تعمیر کرے گی

صیہونی حکومت اردن کی سرحد پر جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک دیوار تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے شائع ہونے والے اخبار ورلڈ ٹریبون نے ورلڈ ٹریبیون نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی کابینہ اردن سے ملنے والی سرحد پر چار سو کلومیٹر لمبی دیوار کی تعمیر کے لۓ رقم اکٹھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس تعمیر سے صیہونی حکومت کا مقصد اس سرحد سے افراد کے داخلے کی روک تھام کرنا ہے۔ اس دیوار پر تھرمل کیمرے اور ایسے آلات نصب کۓ جائیں گے جو کسی طرح کی نقل و حرکت اور ڈرون طیاروں کو تشخیص دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔ اس دیوار کو کئي مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ ورلڈ ٹریبیون نے مزید لکھا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کا منصوبہ وزارت جنگ اور وزارت خزانہ نے بنایا ہے اور پروگرام کے مطابق نیتن یاہو کی کابینہ رواں عیسوی سال کے اختتام سے قبل اس کی منظوری دے گي۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close