ایران

ملت ایران، دشمنوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہفتہ دفاع مقدس، ملت ایران کے لئے ہفتۂ سبق اور ملت کے دشمنوں کے لئے ہفتۂ عبرت ہے۔

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ہفتۂ دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر تہران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار کے احاطے میں مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملت ایران نے دشمن کے انواع و اقسام کے ہتھیاروں اور مشرق و مغرب کے گٹھ جوڑ کے مقابلے میں، استقامت و مزاحمت کے ذریعے ملت ایران کو جھکانے کا ان کا خواب پورا نہیں ہونے دیا۔
صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے غیور جوانوں، فوج کے بہادر سپاہیوں، سپاہ پاسداران کے جیالوں، رضاکار فورس بسیج کے فدا کاروں، سب نے مل کر، امام خمینی (رح) کے ارشادات کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیا اور فوجی لباس زیب تن کر کے جنگ کے محاذوں کی طرف روانہ ہوئے۔
صدر روحانی نے تاکید کی کہ ملت ایران، کبھی بھی دشمنوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران مغرب کی جانب سے صدام کو تحفے میں دیئے جانے والے جدید ترین ہتھیاروں اور جاسوسی کے سیٹ لائٹ سسٹم اور تمام تر تشہیراتی مہم کے باوجود، ایران کی غیور قوم نہیں ڈری اور اپنے حق کے راستے پر گامزن رہی اور مطمئن تھی کہ اگر حق کے راستے میں اس نے استقامت کا مظاہرہ کیا تو وہ ہرگز نابود نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ آج سے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا آغاز ہو گیا ہے جو 29 ستمبر تک جاری رہے گا، آج ہی کے دن عراق کی بعثی حکومت نے ایران اسلامی پر حملہ کر کے مسلط کردہ جنگ شروع کی تھی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close