سعودی عرب

میری آرزو ہے کہ میراشوہرعراق میں ہی ماراگیاہو:سعودی خاتون

صحیفۃ الحیاۃ رپورٹ کے مطابق ایک سعودی خاتون مسماۃ شروق المھینی کاشوہرناصرالشایق گذشتہ ماہ شوال میں اپنے دونوں ننھے بچوں احمداورعبداللہ کو لے کرسرزمین عراق میں نہتے شہریوں کو شہید کرنے کے لئےبند نام زمانہ دہشت گردداعش کےصفوں میں شامل ہواتھاادھراس کی بیوی ان کی موت یازندگی کے بارے میں لاعلم پریشان تھی اتنے میں گذشتہ روزاسے سعودیہ میں موجود داعش کے کسی عہدیدارنے کہا کہ ان کاشوہرعراق میں ایک حملے میں ماراگیاہے۔

المھینی نے ذرائع کوبتایا کہ اس نے اپنے شوہرکے مارے جانے کی خبرتوسنی ہے لیکن انہیں اب تک یقین نہیں ہے۔
انہوں کہاکہ ان کی آروزہے کہ یہ خبرسچ ہو وہ عراق میں ماراگیاہو۔
انہوں نے کہاوہ اپنے شوہرکے اس عمل سے بالکل بھی خوش نہیں تھی اس لئے کہ شوہر نےاسے روتی ہوئی اکیلی گھرپرچھوڑاپنے دونوں ننھے بچوں کوپڑھائی چھڑواکرنام نہادجہادمیں دہشت گرد داعش کے صفوں میں شامل ہونے کے چلاگیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close