مشرق وسطی

امام علی(ع) نے داعش کے بارے میں خبردار کیا تھا، مصر کے سابق مفتی علی جمعہ

شیعت نیوز: مصر کے سابق مفتی کا کہنا ہے کہ داعش نامی تنظیم کے اوصاف اسلامی کتابوں مخصوصا حضرت علی علیہ السلام کے خطبوں میں پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے امام علی علیہ السلام کی یہ حدیث نقل کی جس میں آپ نے فرمایا: ’’ایک زمانے میں جب تم سیاہ پرچموں کو دیکھو تو اپنی جگہ سے حرکت نہ کرنا ( اور ان کے ساتھ نہ دینا) اور اپنے ہاتھوں اور پیروں کو حرکت نہ دینا( یعنی ان کے ساتھ بیعت نہ کرنا اور ان کی مدد کے لیے نہ بڑھنا) اس کے بعد ضعیف قوم ظاہر ہو گی کہ جن کے دل لوہے کے مانند سخت ہوں گے۔

وہ حکومت رکھتے ہوں گے لیکن وہ کسی عہد و پیمان کے پابند نہیں ہوں گے حق کی دعوت کریں گے لیکن ہر گز خود حق پر عمل پیرا نہیں ہوں گے، ان کے نام کنیتیں ہوں گی اور وہ شہروں کے ناموں سے منصوب ہوں گی۔ یہاں تک کہ ان کے درمیان اختلاف پیدا ہو گا اس کے بعد خداوند متعال حق کو جیسا چاہے گا ظاہر کرے گا‘‘۔
آج اگر داعش کے اوصاف پر غور کیئے جائیں تو بلکل ایسے ہیں، کالا جھنڈا،خلافت کی ندا، نعرا حق مگر عمل باطل، نام کنیت جیسے ابو بکر البغدادی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close