مقالہ جات

تکفیری خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کے خلاف علماء اسلام کے فتوی کی سمری شیعت نیوز کو موصول ہوگئی

شیعت نیوز:تکفیری خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کے خلاف علماء اسلام کے فتوی کی سمری شیعت نیوز کو موصول ہوگئی ہے، اس سمری میں علماٗ اسلام نے ابوبکر البغدادی کی خلافت کو ناجائز قرار دیا ہے اور انکے تمام عمل کو غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔

اس سمری میں علماٗ نے ابوبکر اور اسکی تکفیری جماعت کے تمام عمل اور حرکات و سکنات کی نفی قرآن کے اصول اور آیت کے ذریعے کی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سمری کے آخر میں علماٗ نے مولائے متقیان امیرالمومینن علی ابن ابی طالب علیہ سلا م کی حدیث نقل کی ہے جسمیں امیرالمومینن نے داعش صفت تنظیم کے بار ے میں چودہ سو سال قبل نشاندہی کی تھی۔
واضح رہے کہ داعش نامی تکفیری جماعت نے خود ساختہ خلافت کے قیام کا اعلان کیا ہے اور اپنا خلیفہ ایک موساد کے ایجنڈ ابوبکر المعروف البغدادی کو بنایا ہے، یہ تنظیم تکفیری نظریات کی حامل ہے اور اپنے مخالفین کا قتل جائز قراردیتی ہے۔ اس تنظیم نے اب تک عراق و شام میں ہزاروں شیعہ ،سنی ،ایزدی،اور عیسائیوں کو قتل کردیاہے۔
یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ پاکستان میں بھی اس تنظیم کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور پاکستان کے انتہاپسند مذہبی حلقے اور تنظیمیں داعش کو سپورٹ کررہی ہیں۔ جسکی نشاہدی شیعت نیوز بارہا کرواچکی ہے۔
داعش کے خلاف علماء اسلام کے اس اتحاد میں دنیا بھر سے 126علماء شامل ہیں،جن کے نام درجہ ذیل ہیں۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close