ایران

صدر روحانی کا دورۂ نیویارک مثبت اور تعمیری،ڈاکٹر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے صدر حسن روحانی کے دورۂ نیویارک کو مثبت اور تعمیری قراردیا ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے منگل کی رات تہران میں آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورۂ نیویارک کو مثبت اور تعمیری قراردیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران ایٹمی مسائل کے بارے میں ڈاکٹر روحانی کے مواقف واضح تھے۔ ڈاکٹر ولایتی نے بحیرۂ خزر کے ساحلی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے صدر حسن روحانی کے روس کے شہر آسترا خان کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس بحیرۂ خزر کے ساحلی ملکوں کے سربراہوں کا اہم ترین اجلاس تھا کیونکہ اس میں پہلی بار بحیرۂ خزر کے ساحلی ملکوں کے حقوق کے بارے میں ایک سنجیدہ معاہدے پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحانی کا دورۂ آستراخان اگرچہ ایک روزہ تھا لیکن کامیاب تھا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close