عراق

عراق: تکفیریوں کا الانبار میں خواتین پر جنسی تشدد

عراق کے شہر فلوجہ میں ایک سرکاری ادارے کے سربراہ نے کہا ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر صوبہ الانبار میں مسلسل خواتیں پر جنسی تشدد ڈھا رہے ہیں۔ النخیل ویب سائيٹ کے مطابق شیخ عبدالرحمن النمراوی نے کہا کہ گذشتہ دو مہینوں میں داعش کے دہشتگردوں نے ایک سو ستر خواتین پر جنسی تشدد ڈھایا ہے اور ان پر حملے کرکے ان کی عصمت دری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلوجہ کے شہری داعش کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہیں ۔ ادھر بیداری کونسل کے رکن نے کہا ہےکہ داعش کا ایک دہشتگرد سرغنہ عبدالالہ صمیدعی بیداری کونسل کے جوانوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگيا ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش جسے امریکہ اور سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے ملت عراق اور شام کے خلاف بھیانک ترین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close