مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت غزہ کے اطراف اسمارٹ وال بنائے گی

صیہونی حکومت کے ذرائع نے کہا ہےکہ تل ابیب غزہ کے اطراف اسمارٹ وال بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ صیہونی ویب سائٹ والا کے مطابق صیہونی وزارت جنگ میں بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائيل غزہ کے اطراف واقع یہودی کالونیوں کے لئے خطروں میں کمی لانے کے لئے ایک اسمارٹ وال بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جسے وارننگ سسٹم سے جوڑا جائے اور جو اس وال کو عبور کرنےوالوں کے خطرے سے فوری طور پر سکیورٹی فورسز کو آگاہ کردے گا۔ صیہونی ذرائع کے مطابق اس اسمارٹ وال کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے اور اسی طرح کا اسمارٹ سسٹم غرب اردن میں بھی لگایا جارہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائيلی فورسز ہر اس شخص کو یہ دیوار عبور کرے گا نشانہ بنائيں گي۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close