دنیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ممتاز شیعہ عالم دین مولانا افتخار انتقال کرگئے

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستاان کے زیر انتظآم کشمیر کے ممتاز شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا افتخار حسین انصاری کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستاان کے زیر انتظآم کشمیر کے ممتاز شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا افتخار حسین انصاری کاطویل علالت کے بعد آج صبحانتقال ہوگیا ہے۔مولوی افتخار حسین انصاری مذہبی میدان میں فعال رہنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور اقتصادی میدان میں بھی فعال رہے ہیں۔ کشمیر کے سیاسی افق پر ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔مرحوم کشمیر کی کابینہ میں تین مرتبہ وزیر بھی رہے اور حزب اختلاف کی جماعت پی ڈی پی کے نائب صدر بھی تھے۔ مولانا افتخار حسین انصاری کے انتقال پر علماء، دانشمندوں اور کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ اور حزب اختلاف کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرپرست مفتی محمد سعید، مظفر حسین بیگ، محبوبہ مفتی نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت پ یش کی ہے۔مہر نیوز ایجنسی کی اردو سروس کی جانب سے مرحوم مولانا افتخار حسین انصاری کے فرزند عمران انصاری ، ان کے محترم خاندان اور پسماندگان کو تعزیت پیش کی جاتی ہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close