عراق

عراق: فضائی حملے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک

عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے مواقف پر فضائی حملوں کے نتیجے میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔ کل العراق خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی کرکوک میں واقع حویجہ شہر میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں نو دہشتگرد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگۓ ہیں۔ جبکہ متعدد دہشتگرد فرار ہوگۓ۔ ایک سیکورٹی ذریعے نے صلاح الدین آپریشن میں بھی جنوبی تکریت میں داعش دہشتگردوں پر بمباری کے نتیجے میں اس گروہ کے تیس عناصر کی ہلاکتوں کی خبر دی ہے۔ دوسری جانب جنوبی تکریت میں واقع بنی سعد کے علاقے پر دہشتگرد گروہ داعش کے حملے میں سولہ افراد ہلاک یا زخمی ہوگۓ ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب عراق کے لۓ اقوام متحدہ کے خصوصی وفد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں عراق کے مختلف علاقوں پر داعش کے حملوں میں گيارہ سو انیس افراد ہلاک اور انیس سو چھیالیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close