مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوجیوں کا حملہ کئی فلسطینی زخمی

غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے جنین کیمپ پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

الرسالہ نٹ کی رپورٹ کےمطابق صہیونی فوجیوں نے آج صبح غرب اردن کے شمال میں جنین کیمپ میں فلسطینیوں کے گھروں اور دکانوں پر حملہ کیا اور کئی فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کے فوجیوں نے اس علاقے میں داخل ہونے کے بعد ادھا دھند فائرنگ کی، جس سے پورے جنین کیمپ میں خوف و ہراس پھیل گیا، اس دوران صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں اور دکانوں پر بھی حملہ کیا۔
اسی طرح صہیونی کالونیوں کے باشندوں نے اسرائيلی فوجیوں کی حمایت سے آج علی الصبح غرب اردن کے شمال میں نابلس شہر کے مشرق میں حضرت یوسف علیہ السلام کے حرم مطہر پر حملہ کیا ہے۔
اس دوران ہونے والی جھڑپوں کے بعد صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close