مشرق وسطی

شام کے شہر حمص میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے شام کے مشرق میں واقع حمص شہر میں خوفناک ترین بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

شین ہوا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں حمص شہر میں ہوئے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں درجوں افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کو انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔
بان کی مون نے شام اور عراق میں دہشتگرد گروہوں کی کارروائیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی خطرے میں تبدیل ہوگئی ہے اور سب کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شام کے حمص شہر میں اسکول کے سامنے ہونے والے خوفناک بم دھماکوں میں 41 بچوں سمیت 45 افراد جاں بحق جبکہ 115 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close