سعودی عرب

سعودی عرب میں عرفات کے میدان میں داعش کا جھنڈا لہراتا ہوا دیکھائی دیا

شیعت نیوز: عراقی چینل السمویر کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک،ٹوئیٹر اور یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں حج کے دوران میدان عرفات میں داعش کا جھنڈا لہراتا ہوا دیکھائی دیا ہے، جبکہ حج کرنے والے حاجیوں نے بھی خاص پر داعش کے جھنڈے کی تصویر عکس کرکے اپنے ٹوئیٹر پر پوسٹ کی اور سعودیہ عرب کی داعش کے حوالے سے منافقانہ پالیسوں کو آشکار کیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ داعش جسکو آل سعود نے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے اس تنظیم کا جھنڈا سعودی شورتوں کی نگاہ سے کیسے بچ گیا۔ کیا ایسا تو نہیں کے آل سعود بظاہر داعش کی جنایت کارویوں اور دہشتگردی کی وارداتوں سے اپنا دامن بچانے کے لئے داعش کی مخالفت کررہے ہیں؟
دوسری امام کعبہ نے بھی داعش کو خطبہ حج میں اسلام سے خارج قرار دیا اور انکی حرکتوں کی مذمت کی ہے۔ لیکن اس بات میں بھی کوئی مغلطہ نہیں کے داعش کا بنانے میں سعودیہ عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف بندر بن سلطان نے تکشیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چونکہ اب داعش سعودیہ عرب اور آل سعود کے لئے خطرہ بنتی جارہی ہے تو انہوں نے داعش کی مخالفت شروع کردی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close