دنیا

داعش پر حملے میں امریکہ، شام سے ہم آہنگی کرے، روس کی تاکید

رپورٹ کے مطابق روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام کے حکومت مخالفین، اگر جنیوا مذاکرات میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے بارے میں حکومت شام کی تجویز مان لیتے، تو آج یہ صورت حال پیدا نہ ہوتی۔ انھوں نے عراق و شام میں امریکی حملوں کے بارے میں روس کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روس، داعش اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے کے حق میں ہے تاہم دمشق حکومت کی رضامندی کے بغیر شام پر بمباری پر، ماسکو کو تشویش لاحق ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنی پہلی ترجیحات پر صحیح طرح سے توجہ دینا ہوگی اس وقت سب سے پہلے، عراق و شام میں دہشتگردی کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے مگر اس کے لئے بھی ہم آہنگی ہونا شرط ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت شام، کئی برسوں سے داعش کے خلاف بر سرپیکار ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اس گروہ کے خلاف فوجی کاروائی کیلئے حکومت شام سے ہم آہنگی کی جائے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close