مقبوضہ فلسطین

مسلمان، مسجد الاقصی کی حمایت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوسکتا

فلسطین میں تحریک اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کو تقسیم کرنے کی صیہونی سازشیں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکیں گي۔ شیخ رائد صلاح نے فلسطین پریس سنٹر سے گفتگو میں کہا کہ دینی طلباء نے جو مسجد الاقصی میں اعتکاف کرتے ہیں مسجد الاقصی کو تقسیم ہونے سے بچالیا ہے۔انہوں نے کہا صیہونی دشمن فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکنا چاہتا ہے لیکن وہ ملت فلسطین کی اس بے مثال پائداری کو توڑنےمیں ناکام رہا ہے۔ شیخ رائد صلاح نے کہا کہ مسجد الاقصی کے حق میں اقوام عالم کی حمایت سے سب کو قوت قلب ملتی ہے اور مسلمان قومیں کبھی بھی مسجد الاقصی کی حمایت سے دستبردار نہیں ہونگي۔ شیخ رائد صلاح نے مسجد الاقصی پر حملوں کے پیش نظر بعض عرب ملکوں کے شرمناک مواقف کی مذمت کی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close