پاکستان

عمران خان اور طاہر القادری محرم الحرام میں اپنے دھرنے مؤخر کردیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی سیاسی کونسل کے سربراہ حجتہ السلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری محرم الحرام میں اپنے دھرنے مؤخر کردیں،محرم الحرام کی آمد قریب ہے اس کا احترام سب پر واجب ہے۔ جیو نیوز چلنے والے ٹکرز کے مطابق علامہ شبیر میثمی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر اپنے دھرنے مؤخر کردیں۔ انہوں نے ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close