مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصیٰ کے اطراف میں جھڑپیں جاری

مسجد الاقصی کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے تشدد کی بنا پر فلسطینی جوانوں سے غاصب فوجیوں کی جھڑپیں ہوئي ہیں۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق صیہونی پولیس نے مسجدالاقصی کے باب المغاربہ پر بڑی بڑی رکاوٹیں کھڑی کرکے فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں جانے سے روک دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق غاصب صیہونی پولیس نے باب الحطہ کے قریب تین فلسطینی جوانوں کوگرفتار اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ادھر بیت المقدس کے شمالی علاقے میں صیہونیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپوں میں دو غاصب فوجی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی میں مسلمانوں کے داخلے کے لئے اوقات معین کردئے ہیں۔ فلسطینی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب حکومت، اس سازش کے تحت مکمل طرح سے مسجد الاقصی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close