مشرق وسطی

بحرین میں آزادی صحافت کا فقدان

بحرین، دنیا کے ان پہلے دس ملکوں میں شامل ہے جہاں آزادی صحافت کا فقدان ہے۔ لبنان کی العہد ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے ان ایک سو ستّانوے ملکوں میں کہ جہاں آزادی صحافت کا پاس و لحاظ رکھا جاتا ہے بحرین، ایک سو ستّاسی ویں نمبر پر ہے اس اعتبار سے یہ ملک، ان آخری دس ملکوں میں شامل ہے جہاں آزادی صحافت کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھا جاتا اور اس ملک میں آزادی صحافت کا مکمل طور پر فقدان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین میں صحافی حلقوں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے ان پر کافی سختی برتی جاتی ہے اور سنہ دو ہزار گیارہ میں بحرین میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کے بعد سے ابتک اس ملک میں درجنوں کی تعداد میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کو زدوکوب اور یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close