پاکستان

سعودی حکومت معتصب اقدامت کرنے سے باز رہے، شیخ نمر کی پھانسی کی سزا پر سول سوسائیٹی کا ردعمل

شیعت نیوز: سعودی عرب کی ایک وہابی عدالت کی جانب سے سعودی عرب کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین شیخ نمر باقرالنمر کو موت کی سزا سنا ئی جانے کے بعد دینا بھر کی طرح پاکستان کی سول سوسائیٹی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ عرب معتصب اقدامات کرنے سے باز رہے، اظہار رائے کی آزادی کا خیال رکھے اور کسی اور اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے کی اتنی بڑی سزا نا دے.

سول سوسائیٹی کا کہنا ہے کہ شیخ المنر کا جرم یہی ہے کہ انہوں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کی اس جرم کی سزا موت کی صورت میں دیا جانے پر ہمیں تحفظات ہیں سعودی حکومت کے اس فیصلے سے صرف اور صرف مسلکی تعصب بو آتی ہے، اور مسلکی اور نسلی تعصب کی بنانا پر کسی کو قتل کرنا اقوام متحدہ کے نزدیک سنگین جرم ہے۔

واضع رہے شیخ نمر دو سال سے سعودی عرب کی جیل میں قید کی صع وبت برداشت کررہے ہیں۔ سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت وہابی نظریات پر استوار ہے جس نے سعودی عرب کے شیعوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close